Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

محسن بیگ کیس، بار ایسوسی ایشن کی جج کے خلاف کارروائی کی مذمت

اسلام آباد : صحافی محسن بیگ کے گھر چھاپہ غیرقانونی قرار دینے والے ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف کارروائی کا حکومتی اعلان پر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو عدلیہ اور قانون کی حکمرانی پر شب خون قرار دیدیا۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق حکومت کی جانب صحافی محسن بیگ کے گھر چھاپہ غیرقانونی قرار دینے والے ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف کارروائی کا حکومتی اعلان کی مذمت کرتے ہوئے عدلیہ اور قانون کی حکمرانی پر شب خون قرار دیدیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم، حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل کا ایڈیشنل سیشن جج پر غیرذمہ دارانہ اور تضحیک آمیز رویہ قابل مذمت ہے۔یہ اقدام جوڈیشری اور قانون کی حکمرانی پر شب خون اور من پسند فیصلوں کے حصول کی خواہش ہے۔کسی بھی ادارے، آفس یا شخص جو عدلیہ، انصاف اور قانون پر شب خون مارنے کیلئے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی مضبوط اور منظم رکاوٹ عبور کرنا ہو گی۔

اسلام آباد بار کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر سول کپڑوں میں افراد شہریوں کو اغواء کریں، مقامی تھانہ عدالتی بیلف کو داخل نہ ہونے دے تو جج کیا کرے۔تھانہ روزنامچہ اور ایف آئی آر کی نقل بیلف کو نہ دے، ایس ایچ او تھانہ مغوی کو پیش کرنے سے انکار کر دے تو عدالت کیا کرے۔گرفتاری کی دستاویز سرے سے موجود ہی نہ ہو تو معزز جج کو قانون کے مطابق فیصلہ جاری کرنا چاہیے تھا یا انتظامیہ کی خواہش پر۔

اعلامیہ میں واضح کیا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن انصاف اور قانون کی علمبرداری کے بنیادی اصول کی حفاظت ہر اختلاف سے بالاتر ہو کر کریگی۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن معزز جج کے جرات مندانہ فیصلے کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے۔اگر اس معاملے پر کوئی ریفرنس آتا ہے تو بار ایسوسی ایشن خود فریق بن جائے گی۔

Related posts

مستحق گھرانوں کے لئے احساس راشن پروگرام لایا گیاہے، ثانیہ نشتر

Rauf ansari

ہفتے کی چھٹی بحال ،مارکیٹوں کی شام سات بجے بند ش کا فیصلہ نہیں ہوسکا

Zaib Ullah Khan

بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ گیا

Hassam alam

Leave a Comment