Urdu
تازہ ترین دنیا

بھارتیہ جنتاپارٹی کے ارکان پر کویت میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ

ممبئی: بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف کویت کے ارکان پارلیمنٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان پر کویت میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کیخلاف ارکان کویتی پارلیمنٹ نے اسپیکر کو خط لکھ دیا۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے حجاب کیخلاف پروپیگنڈا مہم کے خاتمہ تک بھارتیہ جنتاپارٹی اراکین کی کویت میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت مسلمانوں کے ساتھ نارواسلوک کر رہا ہے اور مسلمان خواتین کے تشخص کو پامال کر رہا ہے۔

دوسری جانب رکن بھارتی پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا ہے کہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور حکومتی اقدامات نہ کرنے کے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر کارروائی نہ کی گئی توہمیں بین الاقوامی دوست بنانے میں مشکل ہو گی۔

Related posts

ڈالرمزید مہنگا، 185 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

Rauf ansari

سونےکی قیمت میں 1750روپے کا اضافہ

Zaib Ullah Khan

قومی کرکٹر یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار

Hassam alam

Leave a Comment