Urdu
کھیل

پہلا ٹیسٹ:نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو اننگ سے ہرادیا

کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈنے جنوبی افریقاکوپہلے ٹیسٹ میں اننگ اوردوسوچھہتر سے شکست دیدی۔ مہمان پروٹیز ٹیم دواننگز میں پچیانوے اورایک سوگیارہ رنز پر ڈھیرہوگئی۔ کیویز نے واحداننگ میں چارسوبیاسی رنزبنائے۔مین آف میچ میٹ ہنری نے نووکٹیں لیں اور ففٹی بنائی۔

کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقاکے خلاف پہلا ٹیسٹ تیسرے ہی دن اننگ اور دوسوچھہتررنز سے جیت لیا۔ مہمان پروٹیز ٹیم پہلی اننگ میں پچیانوے رنز پرڈھیر ہوئی۔ نیوزی لینڈ نے چارسوبیاسی رنزبناکرپہلی اننگ میں تین سوستاسی رنز کی بڑی لیڈ حاصل کرلی۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام تک جنوبی افریقادوسری باری میں چونتیس رنز پرتین وکٹیں گنواچکاتھا۔

تیسرے دن ان کی پوری ٹیم ایک سوگیارہ رنزبناکرپویلین لوٹ گئی۔تمباباوومااکتالیس اور کائل ویریکن تیس رنز ہی کچھ مزاحمت کرسکے۔پروٹیزٹیم دواننگز میں اکیانوے اوورز ہی کھیل سکی۔ٹم ساؤتھی نے پانچ، میٹ ہنری نے دوکھلاڑی آؤٹ کیے۔میٹ ہنری میچ میں نووکٹیں لینے اورففٹی اسکورکرنے پرمین آف دی میچ قراردیے گئے۔

Related posts

کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی ریسلر شریف طاہر، طیب رضا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Hassam alam

طویل انتظار ختم، پاکستان انگلینڈ کی میزبانی کیلئے تیار، ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

Hassam alam

جوہانسبرگ ٹیسٹ:جنوبی افریقا کوفتح کےلیے122رنزدرکار

ibrahim ibrahim

Leave a Comment