Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین جرائم

پشاور میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، 3 اہلکار زخمی

پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے تھانہ پھندو پر دستی بم حملے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے تھانے پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تھانے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حملہ آوروں نے دو دستی بم تھانے کی حدود میں پھینکے اور فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیگر تھانوں کی نفری اور گشت پر مامور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا جس نے دستی بموں کی تصدیق کی۔

پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق شواہد اکھٹے کر کے تفتیش کی جاری ہے۔

Related posts

افغانستان سے واپس آنے والے چند افراد سوات کےپہاڑوں میں موجود ہیں، کے پی پولیس

Hassam alam

پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے،عمران اسماعیل

ibrahim ibrahim

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایسٹر کا تہوار منایا جارہا ہے

Rauf ansari

Leave a Comment