Urdu
تازہ ترین دنیا

یوکرین صحافی کا لائیو شو پر روسی سیاست دان پر حملہ

ویب ڈیسک: روس اور یوکرین کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے، یوکرین میں لائیو شو کے دوران یوکرین کے صحافی نے روسی سیاست دان پر حملہ کر دیا۔

یوکرین کے ٹی وی شو پر روسی سیاستدان کو روس کا موقف بتانے کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جس میں دونوں ممالک میں جاری کشیدگی اور ممکنہ حملے پر بات چیت جاری تھی۔ اسی بحث کے دوران لائیو شو پر ہی یوکرین کا صحافی آپا کھو بیٹھا اور روسی سیاستدان کو منہ پر زور دار مکا مارا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھا جا سکتا ہے کہ کیسے یوکرین کے صحافی نے روسی سیاستدان پر حملہ کیا اور انہیں سیٹ سے اٹھا کر نیچے زمین پر پھینک دیا۔ سیٹ پر موجود دوسرے مہمانوں نے دونوں کو چھوڑانے کی کوشش بھی کی، لیکن یوکرین کے صحافی کو سنبھالنا مشکل ہو گیا۔

Related posts

افغانستان: کابل کی مسجد میں دھماکہ، بائیس افراد جاں بحق اور چالیس زخمی

Nehal qavi

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں کل شام تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان

Nehal qavi

قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment