Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اپوزیشن کے پاس عدم اعتماد کیلئے گنتی پوری نہیں ہے، حسان خاور

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصدیق نہیں کرسکتا۔اپوزیشن کے پاس عدم اعتماد کیلئے ارکان کی مطلوبہ تعداد موجود نہیں ہے۔جس روز تعداد پوری ہوئی یہ اسی روز عدم اعتماد لے آئیں گے۔

لاہور میں ایوان وزیراعلیٰ میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ سیاست میں ملاقاتیں ہوتی رہتی ہے۔پوری امید ہے کہ جہانگیرترین پی ٹی آئی کے ساتھ رہے گے۔تحریک عدم اعتماد لانے والے بتائیں کہ یہ تحریک لا کر کرنا کیا چاہتے ہیں۔

حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن قانون کے مطابق جلسہ کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔شہبازشریف کا کیس آخری مرحلے میں ہے ان کا کہناتھا کہ معاشرے میں اس وقت سب سے آسان کام لوگوں کی پگڑیاں اچھلانا ہے۔سوشل میڈیا پر چلنے والی غیر اخلاقی مہمات کو روکنا نہایت ضروری ہے۔

Related posts

مسلم لیگ ن کا وزیراعظم پر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام

Hassam alam

وزیراعظم کی یوم مزدور پر محنت کشوں کو مبارکباد

Rauf ansari

معاشی صورتحال بہت گھمبیر ہوچکی ہے،حماد اظہر

ibrahim ibrahim

Leave a Comment