اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کے زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔ الیکشن کمیشن نے حکومتی آرڈیننس پر اٹارنی جنرل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ای سی پی ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ٹیم شریک ہوئی ۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کا معاملے حکومتی آرڈیننس کا جائزہ لیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے شرکاء اجلاس کو قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی ۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق نئے آرڈیننس میں آئینی اور قانونی پیچیدگیاں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے حکومتی آرڈیننس پر اٹارنی جنرل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم جلد اٹارنی جنرل سے ملاقات کرے گی۔