Urdu
تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی

پانی اور خشکی پر چلنے والی دنیا کی پہلی اسپورٹس کار متعارف

ویب ڈیسک: دنیا کی پہلی اسپورٹس کار متعارف کرا دی گئی ہے جو زمین کے ساتھ ساتھ پانی پر بھی 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ہوور کرافٹ طرز پر بنائی جانے والی کار کی ابتدائی قیمت ایک لاکھ ڈالر ہے اور یہ رواں سال فروخت کے لیے پیش کر دی جائے گی۔ اس کار کو فلموں میں بھی شامل کیا جائے گا۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوور کرافٹ بجلی سے چلائی جائے گی، جو رفتار کے لحاظ سے فراری اور بگاٹی سے زیادہ تیز چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کار کو ڈیزائن کرنے والے امریکی انجینئر کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کی سیٹوں کو ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس پر بیٹھ کر لگے گا کہ آپ لڑاکا طیارے میں سفر کر رہے ہوں۔ انجینئر نے مزید بتایا کہ کار کا ڈیش بورڈ مکمل ڈیجیٹل ہے جبکہ اس میں پیٹرول انجن بھی ہے تاکہ اسے مشکل وقت میں بھی چلایا جا سکے۔

Related posts

شاہ محمود قریشی کا او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی بھرپور حمایت کااعلان

Hassaan Akif

مریم نواز کو سکیورٹی دینے کی وزارت داخلہ نے منظوری دے دی

ibrahim ibrahim

دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا دریافت

Hassam alam

Leave a Comment