گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے، لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہیں بند

اسکردو: گلگت بلتستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز اسکردو کا سب ڈویژن روندو تھا ۔

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔منگل کے روز زلزلے کے جھٹکوں سے ا سکردو،شگر ،کھرمنگ اور گانچھے کانپ اٹھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شاہراہ بلتستان ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے۔5.3 شدت کے زلزلے کا مرکز ضلع اسکردو کے سب ڈویژن روندو تھا ۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اسکردو گلگت روڈ متعدد مقامات پر بلاک ہوا ہے ۔سب ڈویژن روندو کے علاقے سبسر، چھماچھو، یلبو ،گنجی،تلو اور ستک گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زلزلے کا شکار ہیں ۔ مجسٹریٹ روندو کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More