Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 43 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید43افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار96ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار232کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 3 ہزار 873 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں41 ہزار 744کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار319، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15ہزار337، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 768، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار988، بلوچستان میں 35 ہزار 294، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 754اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 413 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 471 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار45، خیبر پختونخوا 6 ہزار 226، اسلام آباد ایک ہزار7، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 374 اور آزاد کشمیر میں 784 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

Related posts

جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، پی پی رہنما قتل

Hassaan Akif

شاہ محمود قریشی نے ملک ریاض اور آصف زرداری کی مبینہ آڈیو بے بنیاد قرار دے دیا

Zaib Ullah Khan

پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے،عمران اسماعیل

ibrahim ibrahim

Leave a Comment