وزیراعظم عمران خان آج روس کے سرکاری دورے پرروانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان صدر ولادی میر پیوٹن کی دعوت پر آج روس کے سرکاری دورہ پر روانہ ہوں گے،وزیر اعظم کے دورہ روس کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ اراکین سمیت اعلی سطح کا وفد روس جائے گا۔ دو طرفہ کانفرنس اس دورے کے اہم نکات میں سے ہے۔پاکستان اور روس کے درمیان باہمی وقار اور اعتماد پر مبنی دو طرفہ تعلقات موجود ہیں۔دو طرفہ سمٹ میں دونوں ملکوں کے رہنما باہمی اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورت حال ، اسلاموفوبیا سمیت اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ،وزیر اعظم کے دورہ روس سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مذید فروغ دینے میں مدد ملے گی،گزشتہ تئیس برسوں میں کسی پاکستان رہنما کا روس کا پہلا دورہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More