Urdu
تازہ ترین دنیا

پاکستان کے ساتھ شراکت داری امریکی مفادات کے لیے اہم ہے، نیڈ پرائس

ویب ڈیسک: امریکی ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو روس سے متعلق اپنی پوزیشن کے بارے میں آگاہ کردیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہماری دیرینہ شراکت داری اور تعاون ہے،۔جمہوری پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کےموجودہ وقت میں دورہ روس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر ذمہ دار جمہوری ملک روس کو عدم استحکام پھیلانے والی جنگ سے روکے۔یوکرین کی صورت حال پر ہر ذمہ دار ملک کو تشویش کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایسے وقت میں دورہ روس پر موجود ہیں جب یوکرین تنازع پر امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔

Related posts

بھارتی شہری، بھارت سے ناخوش، 4 لاکھ نے شہریت چھوڑ دی

Hassam alam

عوام کو ایک اور ہائی وولٹ جھٹکا، بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی

Zaib Ullah Khan

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایسٹر کا تہوار منایا جارہا ہے

Rauf ansari

Leave a Comment