Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

یوکرین میں پاکستانی طلبہ کو وطن واپسی کی ہدایت

اسلام آباد: پاکستانی سفارت خانے نے روس کےیوکرین پر حملے کے بعد پاکستانی طلبہ کوجلد وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کردی ۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یوکرین کی وزارت تعلیم کولکھے گئے خط میں کہا گیا ہے جب تک یوکرین میں صورتحال دوبارہ معمول کے مطابق نہیں آ جاتی ہے تعلیمی ادارے طلبہ آن لائن کلاسز فراہم کریں ۔ سفارتخانے نے یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ سے خود کو سفارتخانے میں رجسڑ کروانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

پاکستانی سفارتخانے نے یوکرین کے حالات بہتر ہونے تک طلبہ اپنی کلاسز آن لائن جاری رکھنے کی بھی ہدایت دی ۔ خط کے ذریعے پاکستانی طالب علموں جو کہ ابھی پاکستان سے یوکرین نہیں پہنچے ہیں انہیں بھی ہدایت کی ہے کہ وہ حالات کی بہتری تک پاکستان میں ہی رہیں۔ یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ کی تعداد تین ہزار کے قریب ہے۔

Related posts

انٹربینک میں ڈالر191 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ibrahim ibrahim

ق لیگ اتحادی جماعت اور کابینہ کا حصہ ہے، فواد چوہدری

Rauf ansari

عمران خان کی تین روزہ راہداری ضمانت منظور

Nehal qavi

Leave a Comment