اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے نور مقدم قتل کیس کے فیصلے میں ظاہر جعفر کے والدین کی بریت کو افسوس ناک قرار دے دیا ۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم کے قتل کیس پر عدالتی فیصلے کو درست قرار دیا تاہم انہوں نے مجرم ظاہر جعفر کے والدین کو ملنے والے عدالتی ریلیف پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھر کے اسٹاف کو سزا دی گئی جبکہ والدین مسلسل رابطے میں تھے۔