Urdu
پاکستان تازہ ترین

روس کے دورے میں نا تو کوئی معاہدہ ہوا نا مفاہمتی یادداشت، سعید غنی

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ حکومت جارہی ہے اور یہ لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ان لوگوں نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے جسے ٹھیک کرنا آسان کام نہیں ہوگا ، سعید غنی کا کہنا تھا کہ کسی ملک کا صدر انہیں فون تک نہیں کرتا ، روس نے بلا لیا اس لیے یہ دورہ کامیاب تھا، دورے میں نا تو کوئی معاہدہ ہوا نا مفاہمتی یادداشت۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، ان کے بعد معاملات ٹھیک کرنا آسان نہیں ہوگا، تاہم پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی بحرانی صورتحال پر قابو پایا ہے اب بھی بہتری لائیں گے ۔سعید غنی نے وزیر اعظم کے دورہ روس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک کا صدر انہیں فون تک نہیں کرتا ، روس نے بلا لیا اس لیے دورہ کامیاب تھا ۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مخالف جماعتوں چاہتی ہیں کہ کوئی جھگڑا ہو، یہ لوگ لسانی فسادات کے زریعہ اپنی سیاسی دکانیں چمکانا چاہتی ہیں ،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ لانگ مارچ میں شریک ہوکر بلاول بھٹو زرداری کے بازو بنیں۔

Related posts

وزیر اعظم کو موصول دھمکی آمیز خط چیف جسٹس کو دکھائیں گے، اسد عمر

Rauf ansari

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے سیکریٹری جنرل ڈیفنس کی ملاقات

Hassam alam

بلوچستان میں سیلاب سےجاں بحق افراد کی تعداد 149 ہوگئی

Hassam alam

Leave a Comment