Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ور اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات ہوئی ۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے پریشانی کی کوئی بات نہیں ۔ تمام اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنےچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ ملاقات وفاقی وزیرشبلی فراز،مرزامحمد آفریدی اورایوب آفریدی بھی موجود تھے۔ملاقات میں اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسپیکراسد قیصرنےاتحادی ساتھ ہونےکا دعوی کرتےہوئے کہاکہ مونس الہی نے حکومت کے وعدے سے پیچھے نہ ہٹنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔اسپیکراسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس موخرکرنے کی تردید کرتے ہوئے بولے 23 مارچ کواوآئی سی اجلاس کے حوالےسے قومی اسمبلی کی تزئین وآرائش کا کام جاری ہے ۔اسمبلی ہال حوالے کرنے پراجلاس طلب کرلیا جائے گا۔

Related posts

راوی اربن منصوبے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

ibrahim ibrahim

الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق میں تبدیلی پر اٹارنی جنرل سے رجوع کا فیصلہ

Rauf ansari

عمران خان کو کسی خلائی مخلوق کی ضرورت نہیں، اسد عمر

Nehal qavi

Leave a Comment