Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ہیلتھ کارڈ سے غریبوں اور متوسط طبقے کو فائدہ ہورہا ہے، عمران خان

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے ۔ہیلتھ کارڈ کا سب سے ذیادہ فائدہ غریب اور متوسط طبقے کو ہورہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت صحت کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان، صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد اور تیمور سلیم جھگڑا شریک ہوئے ۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی، صحت کارڈ اور جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عوام کی بڑی تعداد مفت صحت کی سہولیات سے مستفید ہو رہی ہے۔حکومت ملک کے پسماندہ اضلاع میں بچوں میں سٹنٹڈ گروتھ کے تدارک کیلئے پروگرام کا اجراء کر رہی ہے۔ماں اور بچے کی صحت کی بہتری کیلئے پیدائش کے بعد سے ویکسینیشن کی تکمیل تک بچے کی صحت کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں نرسنگ کے شعبے کی استعداد بڑھانے کیلئے حکومت بین الاقوامی معیار کی ٹریننگ کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔حکومت کے اقدامات کی بدولت ملک میں جنرل ویکسینیشن کی شرح 66 فیصد سے بڑھ کر 76فیصد ہو چکی ہے۔پنجاب میں اس کی شرح بڑھ کر 91 فیصد ہو گئی ہے جس کی بین الاقوامی سطح پر پزیرائے ہو رہی ہے۔

شرکاء اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا ویکسینیشن کی شرح کے حوالے سے بھی متعین شدہ اہداف حاصل کئے جارہے ہیں۔اس موق پر وزیرِ اعظم نے بنیادی صحت کے حوالے سے جاری منصوبوں اور اقدامات پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اجلاس سے خطاب میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔یونیورسل ہیلتھ کوریج کا نظام کئی ترقی یافتہ ممالک میں بھی موجود نہیں ہے۔ہیلتھ کارڈ کا سب سے ذیادہ فائدہ غریب اور متوسط طبقے کو ہورہا ہے۔

Related posts

واپڈا ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی ختم کرنے کی ہدایت

ibrahim ibrahim

کوئٹہ کے قریب ویگن کھائی میں گر گئی، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

Hassam alam

پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق یو این امن مشن کے دوران شہید

Hassam alam

Leave a Comment