Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 15 اعشاریہ 90 فیصد پر پہنچ گئی

اسلام آباد: رواں ماہ کے چوتھے ہفتے میں بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 51 فیصد بڑھ گئی ۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 15 اعشاریہ 90 فیصد کی سطح پر آگئی ۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے ۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 51 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 15 اعشاریہ 90 فیصد کی سطح پر آگئی۔ ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 31 روپے 97 پیسے مہنگی ہو گئی۔برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 221 روپے سے بڑھ کر 253 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ایک ہفتے کے دوران ٹماٹروں کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا۔ مسٹرڈ آئل کی فی کلو قیمت 11 روپے 92 بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے ویجٹیبل گھی کا اڑھائی کلو ٹن 5 روپے 38 پیسے ، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 روپے 21 پیسے اضافہ ہوا۔رواں ہفتے مٹن ،تازہ دوددھ،دہی باسمتی ٹوٹہ چاول بھی مہنگے ہوئے ۔ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔فروری کے چوتھے ہفتے لہسن کی فی 21 روپے52 پیسے سستا ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی فی درجن قیمت میں 3 روپے 98 پیسے کی کمی ہوئی ۔پیاز،آلو،گڑ دال ماش اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ہوئی۔ایک ہفتے کے دوران بریڈ،بچوں کے دودھ سمیت 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related posts

کراچی: گزشتہ رات سال کی سرد ترین رات ریکارڈ

Hassam alam

شہباز گل کے موبائل کا فرانزک کروانے کیلئے رابطہ

Hassam alam

اسلام آباد میں خیمے گاڑھ مخالفین کا مقابلہ کرنے کا وقت آپہنچا، آصف زرداری

Rauf ansari

Leave a Comment