Urdu
تازہ ترین دنیا

یوکرین کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد روس نے ویٹو کردی

نیویارک: اقوام متحدہ میں یوکرین کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد روس نے ویٹو کردی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد میں یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی مذمت کی گئی تھی۔قرار داد میں یوکرین سے روسی فوجی انخلا کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 11 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ۔روسی فوجیوں کو بیرکس میں واپس جاناچاہیے۔ امن کو ایک اور موقع دینا چاہیے، ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ جنگ کے خلاف قائم ہوا تھا، آج وہ مقصد حاصل نہیں ہو سکا جو ہونا چاہے تھا۔

دوسری جانب یوکرینی صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ یورپ ماسکو پر پابندیاں عائد کرنے کیلئے زیادہ تیزی اور طاقت کا مظاہرہ کرے۔ یورپ روسی جارحیت روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کرے۔

Related posts

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ibrahim ibrahim

تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں جلسے کا مقام تبدیل کردیا

ibrahim ibrahim

پولیس افسر نے 19 سالہ لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈلا

Rauf ansari

Leave a Comment