Urdu
تازہ ترین دنیا

امریکا کا روسی صدر اوروزیر خارجہ پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: یورپی یونین اور برطانیہ کے بعد اب امریکہ بھی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لیوروف پر پابندی عائد کرے گا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک پریس بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ صدرپیوٹن، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور روس میں قومی سلامتی کی ٹیم کے دیگر اراکین پر پابندی لگا کر یورپی اتحادیوں کے فیصلے کی حمایت کرے گا۔

برطانیہ اور یورپی یونین میں پیوٹن اور لاروف کے اثاثے منمجد کیے جائیں گے مگر ان پر سفری پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔ جبکہ امریکہ میں اثاثے منجمد کیے جانے کے ساتھ سفری پابندی بھی شامل ہوں گی۔

دوسری جانب امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور یوکرین کے صدر زیلینسکی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے جس میں دونوں نے پابندیوں اور یوکرین کے لیے امریکی دفاعی امداد پر اظہارِ خیال کیا۔

Related posts

پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کا اعلان

Hassam alam

نوجوان طیارے میں چھپ کر فرانس پہنچ گیا

Hassam alam

مہنگائی سے چھٹکارا عمران خان سے چھٹکارے سے منسلک ہے، شازیہ مری

Hassaan Akif

Leave a Comment