لکھی غلام شاہ : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ کے غریب عوام کے حقوق کے لئے نکلے ہیں۔
لکھی غلام شاہ میں سندھ حقوق مارچ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ کے غریب عوام کے حقوق کے لئے نکلے ہیں ۔عمران خان سے تین سال کا حساب مانگنے والے پہلے پندرہ سال کا حساب دیں۔شاہ محمود قریشی نے ایم پی اے شہریار خان مہر بھی سندھ کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
بھارتی جہاز مارگرانے کے تین سال مکمل ہونے پر انہوں نے کہا کہ تین سال قبل ایک دن بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی تو عمران خان نے اگلے ہی دن منہ توڑ جواب دیا۔
ریلی سے خطاب میں پی ٹی آئی سندھ صدر علی زیدی نے کہا کہ چوروں سے نجات کا وقت آگیا ہے۔ گاؤں گاؤں جاؤں گا لیکن زرداری سے سندھ کو نجات دلواؤں گا۔ زرداری مافیا سے سندھ کی جان چھڑائیں گے، آئندہ الیکشن میں سندھ دھرتی پر بھی تحریک انصاف کا پرچم لہرائے گا۔