Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

صحافت کے نام پر مافیاز بلیک میل کررہے ہیں، وزیراعظم کا خطاب

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی خارجہ پالیسی کسی کو فائدہ پہنچانے کے لیے نہیں ہونی چاہیے۔خارجہ پالیسی ملکی مفاد میں ہونی چاہیے، ماضی میں غلط خارجہ پالیسی بنائی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ میں نے غیر ملکی دورے کیے اور اللہ کا شکر ہے مجھے عزت ملی۔ ملکی خارجہ پالیسی کسی کو فائدہ پہنچانے کے لیے نہیں ہونی چاہیے، خارجہ پالیسی ملکی مفاد میں ہونی چاہیے۔ماضی میں غلط خارجہ پالیسی بنائی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں بڑی تیزی سے صورتحال بدل رہی ہے اور اس بدلتی صورتحال کے پاکستان پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔ آزادی صحافت کے نام پر کئی مافیاز بلیک میل کررہے ہیں ۔عمران خان دنیا کے کئی بڑے ملکوں میں بھی مہنگائی میں کئی گناہ اضافہ ہوا۔

آزادی صحافت پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت کے نام پر کئی مافیاز بلیک میل کررہے ہیں جبکہ کہا جارہا ہے کہ آزادی صحافت پر پابندی لگائی جارہی ہے۔ اچھی صحافت معاشرے کا اثاثہ ہیں۔ تعمیری تنقید سے ہمیں آگاہی ملتی ہے۔

Related posts

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 180روپے 30 پیسے کا ہوگیا

Rauf ansari

شہباز گل کو طبی معائنے کے لیئے پمز اسپتال پہنچا دیا گیا

Nehal qavi

سپریم کورٹ سے کہنا چاہتی ہوں اس فتنےکی سیاست سے دور رہے، مریم نواز

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment