Urdu
پاکستان تازہ ترین

ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد:کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے، ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ دو نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے اٹھارہ افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ آٹھ سو اکسٹھ مثبت کیسز رپورٹ ۔کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 10 ہزار 221 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 37 ہزار566 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 861 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ دو نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 10 ہزار 221 ہوگئی۔جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ ایک ہزار 544، سندھ میں 5 لاکھ 68 ہزار 277، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 174، بلوچستان میں 35 ہزار 345، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 499، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 404 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 978 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

گزشتہ روز وبا نے مزید 18 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار 196 ہوگئی۔ وبا میں مبتلا 988 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو کہ مختلف اسپتالوں اور قرنطینہ سنٹر میں زیر علاج ہیں ۔

ملک میں اب تک 12 کروڑ 67 لاکھ 22 ہزار 806 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 9 کروڑ 88 لاکھ 9 ہزار 724 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

Related posts

پانچ جولائی 1977 قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،بلاول بھٹو

ibrahim ibrahim

پیٹرول 6 روپے 72 پیسے مہنگا، نئی قیمت 233.91 روپے ہو گئی

Hassam alam

ڈینگی کے وار تیز، ملک بھر میں کیسز میں اضافہ

Hassam alam

Leave a Comment