وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کا اجرا کر دیا

اسلام آباد میں بلاسود قرضے کی افتتاحی تقریب، وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کا پروگرام بہترین منصوبہ ہے۔ نظریہ پاکستان پر عمل نہ ہونے کی وجہ آگے نہیں بڑھ سکے، طاقتور کو معافی اور کمزور کو سزا دینے والا معاشرہ ختم ہو جاتا ہے، جس قوم میں انصاف نہ ہوتا ہو وہ تباہ ہو جاتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کا اجرا کر دیا۔پاکستان پروگرام کے تحت مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے کاروبار شروع کرنے کے لیے قرض دیئے جائیں گے اور بلا سود 5 لاکھ روپے تک اور گھر بنانے کے لیے 27 لاکھ روپے تک قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوءے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر کھڑا کرنا تھا،جو قوم اپنے نظریے سے ہٹتی ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، جس قوم میں انصاف نہیں ہوتا وہ تباہ ہو جاتی ہے۔ وزیر اعظم نےبلا سود قرضوں کے پروگرام کو بہترین منصوبہ قرار دیتے ہوءے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت پنتالیس لاکھ خاندانوں کو شامل کیا جاءے گا۔کاروبار شروع کرنے کے بلا سود 5 لاکھ روپے تک اور گھر بنانے کے لیے 27 لاکھ روپے تک قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر نے پہلی بار پاکستان میں ریکارڈ ٹیکس ہدف حاصل کیا ہے، دنیا میں تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے لیکن ہم نے بجلی پانش روپے اور پیٹرول دس روپے فی لیٹر سستا کردیا ہے، لوگ جتنا ٹیکس دیں گے وہ مہنگائی کم کرنے کے لیے لگایا جائے گا، ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی لگے گا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ پر فخر ہے، مارچ کے آخر تک پنجاب کے تمام خاندانوں کے پاس ہیلتھ کارڈ آ جائے گا، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے اچھے سے اچھے اسپتال جاکرعلاج کرایا جا سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More