اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی غیر آئینی قرار دینے کا کیس ، سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواستیں خارج کر دیں۔وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی غیر آئینی قرار دینے کےکیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ درخواست گزار وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی درست قرار دینے کے فیصلے میں غلطی کی نشاندہی نہیں کر سکے جس کے تحت عدالت نظرثانی درخواستیں خارج کرتی ہے ۔ منصف اعوان ایڈووکیٹ نے فیصلے پر نظرثانی کیلئے درخواست دائر کی تھی،یاد رہے کہ معاونین خصوصی کے تقرر کیخلاف درخواست سپریم کورٹ نے اٹھارہ دسمبر کو خارج کی تھی۔