گھوٹکی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں عوام مارچ پنجاب کی حدود میں داخل ہو گیا۔
پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کا قافلہ سندھ سے پنجاب کی حدود میں داخل ہو گیا۔ قافلہ آج رات رحیم یار میں سابق گورنر مخدوم احمد محمود کےگھرمیں قیام کرے گا۔بلاول بھٹو رحیم یار خان میں خطاب کریں گے ۔
پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد، نواب شاہ، سکھر اور گھوٹکی سے ہوتے ہوئے رحیم یار خان پہنچا ہے جہاں بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ عوامی مارچ 30 کلومیٹر پر محیط ہے اور اس میں 25 ہزار سے زائد گاڑیاں شامل ہیں۔