فرانس میں ایک شخص نے چاقو اور کلہاڑی سے حملہ کرکے چار طالب علموں کوزخمی کردیا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چاقو اور کلہاڑی سے لیس شخص نےفرانس کے قصبے لی مینس میں یونیورسٹی طالب علموں پر حملہ کیا۔
پیرس پولیس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
