Urdu
تازہ ترین دنیا

یوکرین پر روسی حملے کے خلاف قرار داد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قراردار کے ذریعے روس سے یوکرین میں جنگ بندی اور قیام امن کا مطالبہ کیاہے۔141 رکن ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ مخالفت میں 5ووٹ آئے۔ جبکہ 35ممالک اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی قرارداد میں روس سےیوکرین میں جنگ بندی اورافواج کی واپسی کامطالبہ کیاگیا۔ قرارداد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کی گئی۔

جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ مکمل ہوگئی۔ 193 رکن ممالک میں سے 141 نے حق اور مخالفت میں 5 ووٹ آئے۔ جبکہ ووٹنگ کے دوران پاکستان اور چین سمیت 35 ممالک اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

روس، بیلاروس، شمالی کوریا، شام اور ایریٹریا نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

Related posts

مہنگائی مقامی نہیں عالمی مسئلہ ہے، کامران بنگش

Hassaan Akif

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو مشاورت کیلئے بلا لیا

Hassam alam

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 1روپے 38 پیسے مہنگی

Rauf ansari

Leave a Comment