Urdu
تازہ ترین دنیا

رومانیہ میں ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے کا تصادم،7 افراد ہلاک

بخارسٹ:رومانیہ کے مشرق میں ایک ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے کے آپس میں ٹکرانے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق رومانیہ کے مشرق میں خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر اور جنگی جہاز آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔بحیرہ اسود کے قریب پیش آنے والا یہ حادثہ رومانیہ کی حالیہ تاریخ کا بدترین فضائی حادثہ ہے۔ یورپی یونین کا یہ رکن ملک مشرق کی جانب نیٹو کا فرنٹ لائن اتحادی ہے۔

رومانیہ سابق سوویت یونین کا حصہ تھا لیکن بعدازاں یہ یورپی یونین اور نیٹو کا رکن بنا۔ اس ملک میں امریکا نے بھی اپنے فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ یوکرینی مہاجرین پناہ لینے کے لیے اس ملک میں بھی داخل ہو رہے ہیں۔

Related posts

چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کی نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی سے متعلق خبروں کی تردید

Hassam alam

کراچی:بارش کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر

ibrahim ibrahim

پاکستان نے سرمایہ کاری کا لبرل نظام متعارف کیا ہے، عارف علوی

Rauf ansari

Leave a Comment