Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے تین روزہ مذاکرات ختم

اسلام آباد: پاک، بھارت کے انڈس واٹر کمشنرز کے تین روزہ مذاکرات ختم ہو گئے ۔ دونوں ممالک نے انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات کا اگلا راؤنڈ اس سال31 مئی سے قبل کروانے پر اتفاق کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے تین روزہ مذاکرات ختم ہو گئے ۔مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ جبکہ بھارتی وفد کی سربراہی انڈس واتر کمشنر پی کے سیکسینا نے کی ۔دونوں ممالک نے انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات کا اگلا راؤنڈ اس سال31 مئی سے قبل کرانے پر اتفاق کیاجوکہ بھارت میں ہونگے۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارت مئی میں ہونے والے مزاکرات متنازع پن بجلی منصوبوں پر پاکستان کے اعتراضات کا تفصیلی جواب دے گا۔پاکستان نے دریائے چناب پر بنائے جانے والے پکل دل اور لوئر کلنائی پن بجلی منصوبوں پر اعتراضات اٹھا رکھے ہیں۔پاکستان نے 9دیگر چھوٹے چھوٹے پن بجلی منصوبوں پر بھی اعتراضات اٹھا رکھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کی طرف سے درخواست کیے جانے پر ایڈوانس فلڈ ڈیٹا فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔بھارت اسی سال پاکستان کو متنازع پن بجلی منصوبوں کا دورہ بھی کرائے گا۔

Related posts

مریم نواز کا راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

Nehal qavi

جاپانی ماڈل ہوٹل میں گر کر ہلاک

Hassam alam

ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

Hassam alam

Leave a Comment