Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

پیکا ترمیمی آرڈیننس، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی،پی بی اے و دیگردرخواست گزاروں کی جانب سے رابی بن طارق عدالت میں پیش ہوئے،پی بی اے کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس آرٹیکل 19 اور آرٹیکل 19 اے سے متصادم ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل سے کہا کہ آپ نے درخواست میں سیکشن 20 کا ذکر ہی نہیں کیا، کیا آپ کو سیکشن 20 سے مسئلہ نہیں ہے۔عدالت نے پی بی اے کی درخواست دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے کیس کی سماعت دس مارچ تک ملتوی کردی۔عدالت نے آٗندہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا ہے۔

Related posts

کورونا وائرس سے مزید9 افراد جاں بحق ہوگئے

Hassam alam

طاہرالقادری کا پرویز الہیٰ سے رابطہ، چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی

Rauf ansari

پی ٹی آئی کے 12 ارکان اپوزیشن کے پاس ہیں، پرویز الہیٰ

Rauf ansari

Leave a Comment