پشاور: نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔
سی سی وی فوٹیج میں سیاہ لباس میں خود کش حملہ آور کو پہلے فائرنگ کرتے اور پھر تیزی سے مسجد میں جاکر دھماکا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں مسجد میں ہونے والے دھماکے میں اموات کی تعداد56ہوگئی ہے ۔
