ندیم افضل چن ایک بار پھر سے جیالے بن گئے

لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی کی قیادت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی پی پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے ندیم افضل چن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سینیٹر شیری رحمٰن، قمر زمان کائرہ ،خورشید شاہ،اعتزاز احسن، سینیٹر مصطفٰی نواز کھوکھر ،راجہ پرویز اشرف، سید حسن مرتضٰی اور شازیہ مری سمیت پی پی کے دیگر رہنما شریک ہوئے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران ندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی پر بھرپور اعتماد کااظہار کردیا۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کو عوامی جماعت سمجھتے تھے لیکن تحریک انصاف عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتری۔اب پی ٹی آئی کا مقدر گھر جانا رہ گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More