Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

روس یوکرین تنازعہ یورپی یونین کا عمران خان سے ثالثی کی درخواست

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور یورپی یونین کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پررابطہ ہوا ہے۔

ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق عمران خان اور یورپی یونین کے صدر کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ٹیلیفونک رابطے کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے مابین روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع سے متعلق گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کو یورپی یونین کے صدر کی کال آئی ہے۔ انھوں نے عمران خان سے درخواست کی ہے کہ روس، یوکرین تنازع پر ثالثی کا کردار ادا کریں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان روس یوکرین معاملے پر عملی اقدامات کریں گے۔

Related posts

آج پشاورتحریک انصاف میں شمولیت پر پچھتارہا ہے، خورشید شاہ

Rauf ansari

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان

Rauf ansari

یوم پاکستان پر ایوان صدر میں تقسیم اعزازات کی تقریب

Rauf ansari

Leave a Comment