اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید نے ملاقات کی جس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں قانونی امور پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں اٹارنی جنرل نے وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دی ۔