اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کراچی کو اگلے سال کے آخر میں کھولنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شوکت خانم اسپتال پشاور اور لاہور کے شوکت خانم سے بڑا اور جدید ترین مشینوں سے لیس ہوگا۔
شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کراچی (طےشدہ پروگرام کے تحت) آئندہ برس کےآخر میں کھولا جائے گا، انشاءاللہ۔ یہ پشاور اور لاہور میں قائم اسپتالوں (شوکت خانم میموریل ٹرسٹ) سے بڑا اور جدید ترین سامان و آلات سے لیس ہو گا۔ pic.twitter.com/NGMGsigDgd
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 9, 2022