لاہور: تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین گروپ کے وفد نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین گروپ کے وفد کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
جہانگیرترین گروپ کے ایم پی اے نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ اسپیکر چوہدری پرویز الہی سے ملاقات میں حالات حاضرہ پر بات کی گئی ہے۔
پرویز الہیٰ کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب قبول ہونے کے سوال پر نعمان لنگڑیال نے کہا کہ اس بارے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔