Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شیخ رشید سے قازق سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے قازقستان کے سفیر یرظان قستافین نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور قازقستان کے سفیر یرظان قستافین کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے دیگر امور اور پاکستان اور قازقستان کے درمیان سیاحت اور تجارت کے فروغ کیلئے سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےوزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان عظیم ثفافتی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر تعاون بڑھانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات کے فروغ کےلئے عوام کے درمیان روابط مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور قازقستان کے درمیان سیاحت کے فروغ کیلئے ویزا سہولیات دینگے۔

قازق سفیر نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعلقات دیرینہ؛ بھائی چارے پر قائم ہیں۔پاکستان اورقازقستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کا سکوپ بہت وسیع ہے۔مئی میں ون کنٹری ٹریڈ ایگیزیشن کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت بڑھے گی۔

Related posts

رحمان ملک کی کتاب “محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت” کی تقریب رونمائی

Hassaan Akif

پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنیکا حکم معطل

Hassam alam

شیخ رشید کا لاہور دھماکے کے ملزمان تک پہنچنے کا دعویٰ

Hassaan Akif

Leave a Comment