Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

چین سے تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی ناظم الامور مسز پینگ چن شو کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور سی پیک پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی ناظم الامور پینگ چن شو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون سمیت سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی و علاقائی معاملات میں چین کے کردار کی قدر کرتا ہے۔ پاکستان اور چین دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں چین کے کردار کو اہمیت دیتا ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک کو پائیدار امن کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقعے پر چینی ناظم الامور نے سی پیک منصوبوں کیلئے خصوصی اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔ چینی ناظم الامور نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور سی پیک پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related posts

عمران خان اورمحمود خان پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پرمشاورت

Rauf ansari

میاں صاحب علاج کرا کے آئیں فیصلہ ان کا اور ڈاکٹرز کا ہے، شاہد خاقان عباسی

Hassam alam

ایک منٹ میں 17 بھوت مرچ کھانے کا عالمی ریکارڈ

Hassam alam

Leave a Comment