0 کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ۔ اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر178روپے 63پیسے پر مستحکم رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر10 پیسے کے اضافے سے 179.70سے 179.80 پر پہنچ گیا۔