اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام ف کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے رضاکاروں کے پارلیمنٹ لاجز میں داخلے پر آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے نوٹس لے لیا ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی محمد احسن یونس نے انصار الاسلام کے رضا کاروں کے پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہونے نوٹس لیتے ہوئے ڈی چوک پر قائم ناکہ انچارج، پارلیمنٹ لاجز کے انسپکٹر انچارج اور لائن آفیسر کو معطل کر دیا گیا ۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری انصار السلام کے رضا کاروں کو گرفتار کرنے پارلیمنٹ لاجز میں موجود ہے ۔