Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جے یو آئی کے کارکنوں کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے

اسلام آباد: پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز سے جمعیت علمائے اسلام کے ایم این اے سمیت پارٹی کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے کارکنان کی گرفتار ی کے خلاف جے یو آئی کے کارکنوں نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دے دئیے۔

کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کی جانب سے ملیر پل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ ملیر پل کے دونوں اطراف ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کال پر احتجاج کیا جا رہا ہے ۔ میر پور خاص گھوٹکی،لاڑکانہ، مورو، نوشہروفیروز اور دیگر شہروں میں بھی جے یو آئی کے دھرنے جاری ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر جمعیت علما اسلام کے کارکنوں نے پشاور اسلام اباد موٹروے کو بند کر دیا ہے ۔ بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں جے یو آئی ف کے کارکنوں نے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بلاک کردیا ۔

Related posts

اب عمران خان کو جواب دینا ہوگا، مریم اورنگزیب

Hassam alam

ترین گروپ کے عون چوہدری وزیراعظم کے مشیر مقرر

Hassam alam

چینی ٹیلی کام آپریٹرز کی فائیو جی میں 59 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری

Hassam alam

Leave a Comment