اسلام آباد:جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے خلاف پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کارروائی میں گرفتار کیے گئے تمام کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔اسلام آباد پولیس نے جے یو آئی ف کے انیس کارکنان کو انصار الاسلام تنظیم سے تعلق اور پارلیمنٹ لاجزمیں داخل ہونے کی بنا پر گرفتار کیا تھا۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو ان کارکنوں کو رہا کرنے کے لیے آج صبح نو بجے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔رہائی کے بعد تمام افراد تھانہ آبپارہ سے گھروں کو روانہ ہوگئے،گرفتار کارکنوں کو شخصی ضمانت اورضمانتی مچلکوں پر رہا کیاگیا۔ترجمان جے یو آئی نےاپوزیشن قائدین اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ قیادت کی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
