دوسری مرتبہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: فضائی حدود کی خلاف ورزی پربھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، وضاحت طلب کی گئ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی حرکت تشویشناک ہے،بین الاقوامی برادری اس حرکت کا نوٹس لے۔ابھینندن کی چائے ابھی ٹھنڈی نہیں ہوئی لگتا ہے انہیں پھر سے طلب ہو رہی ہے۔

فضائی حدود کی خلاف ورزی پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دوسری مرتبہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس پربھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ بلا کر وضاحت طلب کی ہے ہندوستان کی حرکت تشویشناک ہے، بین الاقوامی برادری کو اس حرکت کا نوٹس لینا چاہئے اس حرکت سے معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا ایوی ایشن اتھارٹیز کو بھی اس کا نوٹس لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حرکت سےسعودی ائرلائن کا جہاز، قطر اور پاکستان کی ڈومیسٹک پروازیں نشانہ بن سکتی تھیں اور معصوم لوگ نشانہ بن سکتے تھے۔پی فائیو ممالک کے نمائندگان کو وزارت خارجہ میں مدعو کر کے اس صورتحال سے آگاہ کریں گے،توقع ہے کہ عالمی برادری اس کا نوٹس لے گی ہندوستان کو اس حرکت کیلئے جوابدہ ہونا پڑے گا ہندوستان کی وضاحت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم جارحیت کے قائل نہیں ہیں لیکن دفاع ہم نے کل بھی کیا تھا اور آئندہ بھی کریں گے، ابھینندن کی چائے ابھی ٹھنڈی نہیں ہوئی لگتا ہے انہیں پھر سے طلب ہو رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More