عمران بوکھلاہٹ سے آگے نکل کر اب پاگل پن کا شکار ہیں،سعید غنی

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران ذہنی طور پر شکست تسلیم کر چکے ہیں ۔ وہ بوکھلاہٹ سے آگے نکل کر اب پاگل پن کا شکار ہیں۔بلاول کی اردو کا مذاق اڑانے والے وزیر اعظم کا اپنا جغرافیہ ٹھیک نہیں ہے ۔تحریک انصاف بطور جماعت کرپشن میں ملوث ہے، پی ٹی آئی کے خلاف غیرملکی فنڈنگ کے شواہد موجود ہیں، علیمہ خان نے چندے سے جائیدادیں لیں اور عدالت میں ثابت ہوگیا ہے،ان کی کرپشن باعث ان کے اپنے لوگ ہی منحرف ہوکر نشستوں کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران بلاول کی اردو کا مذاق اڑاتا ہے ان کا اپنا جغرافیہ درست نہیں،کیا عمران خان کے تینوں بچے اردو بولتے ہیں، کیا عمران خان کے بچے چیچہ وطنی میں پڑھتے ہیں۔پی ٹی آئی نے بھارتی اور اسرائیلیوں سے چندہ لیا،پی ٹی آئی پارٹی ہی کرپٹ ہے، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے چندے سے جائیدادیں لیں اور عدالت میں ثابت ہوگیا ہے، گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والے واقعے کی مذمت کرتا ہوں،اسلام آباد پولیس سینیٹر کامران مرتضی سمیت دیگر اراکین سے بدتمیزی کی جو قابل مزمت ہے،ملکی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا،حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے، ذھنی طور پر شکست تسلیم کر لی ہے،ایم کیو ایم سے کل اچھی ملاقات ہوئی، ان کے سامنے گذارشات رکھی ہیں،فیصلہ کرنا ان کا حق ہے تاہم ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More