جدید لڑاکا طیارے جے ٹین سی کو پاک فضائیہ میں شامل کرلیا گیا۔ کامرہ ائر بیس پر ہونے والی تقریب میں وزیراعظم عمراں خان نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم مسلح افواج کی طاقت ہے کوئی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
چینی ساختہ جدید فائٹر ایئر کرافٹ جے 10 سی کی پاکستان ایئرفورس میں شمولیت کی تقریب میں وفاقی وزراٗ،مسلح افواج کے سربراہان،چینی سفیر شریک ہوئے۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا،وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جے 10 سی اور دیگرطیاروں نے فلائی پاسٹ کیا۔
وزیراعظم نے جے 10 سی کی شمولیت پر قوم کو مبارک دیتے کہا کہ برصغیر میں سیکیورٹی عدم توازن پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،سیکیورٹی توازن برقرار رکھنے کے لیے جے 10 سی کی شمولیت اہم ہے،چین کےخاص طور پر شکر گزار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ماہرین ملک سے باہر بیٹھے ہیں جیسے جیسے پاکستان آگے بڑھے گا ہم اپنے ماہرین کو واپس لاسکتے ہیں اپنی مسلح افواج پر اعتماد ہے،وہ ہمارا بھرپور دفاع کرسکتی ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشکل چیلنجز تھےجے 10 سی دیکھ کر اعتماد پیدا ہوا کہ کوئی ہم پر دباؤ نہیں ڈال سکتا،وزیراعظم نے کہا کہ اپنی حفاظت کرنے والے ملک ہی آزاد رہ سکتے ہیں، ہمارے ٹیکسز کلیشن بڑتھی جارہی ہے،ملک کی آمدن بڑھنے سے ملک میں غربت کم ہوگی،آمدن بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہم اپنے دفاع پر خرچ کریں گے،اصل طاقت یہ ہے کہ جنگ لڑنی نہ پڑے،دشمن کو پیغام جائے کہ آپ تیار ہیں۔
وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزار نے جے 10 سی طیارے میں بیٹھ کر طیارے کا معائنہ کیا،اسٹریجٹک ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل جے 10 سی فضا سے ،زمین اور سمندر پر مار کرسکتا ہے۔جے ٹین سی اسٹریٹیجک جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل اور بھارتی رافیل طیاروں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
