Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلاول کا عمران خان کے جلسے پر الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری بھٹو نے الیکشن کمیشن سے لوئر دیر میں جلسہ کرنے پر عمران خان اور کابینہ کو نااہل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقع پر لوئر دیر میں عمران خان کا جلسہ الیکشن کمیشن کی پابندی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ پبلک آفس ہولڈرز کی جانب سے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی واضح پابندی کی خلاف ورزی کے بعد الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف اس کھلی خلاف ورزی پر کارروائی نہیں کرتا تو اپوزیشن اراکین پر انتخابی مہم میں حصہ نہ لینے کی پابندی کا بھی کوئی جواز نہیں۔

Related posts

ملک میں چینی کا اسٹاک وافر مقدار میں موجود ہے، عثمان بزدار

Hassaan Akif

شیخوپورہ: نامعلوم افراد نے معمر میاں بیوی کو قتل کردیا

Hassam alam

فوجی قیادت کا افغانستان زلزلے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment