Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ق لیگ اتحادی جماعت اور کابینہ کا حصہ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیکا عدالتی نہیں سیاسی معاملہ ہے۔ عدالت کو وہی کام کرنا چاہیے جس کا آئینی مینڈیٹ ہے۔

اسلام آباد میں چوہدری برادران کے ساتھ ملاقات کے بعد وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز الہی سے پیکا قانون اور میڈیا قوانین سے متعلق بات چیت ہوئی ۔ ان سے درخواست کی ہے کہ پیکا کی بہتری پر کام کریں۔ پیکا عدالتی نہیں سیاسی معاملہ ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کے ایک جج اس بات کا فیصلہ کرے۔عدالت کو بھی چاہیے کہ یہ فیصلہ سیاسی فورم پر ہونے دے۔عدالت کو وہ کام کرنا چاہئیے جس کا انہیں مینڈیٹ ہو۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ق لیگ ہماری اتحادی جماعت ہے اور کابینہ کا حصہ ہے۔ ان کے تحفظات کافی حد تک دور کر دیئے ہیں۔ آگے چل کر جو بڑے فیصلے ہونے ہیں وہ ق لیگ کی مشاورت سے ہی ہوں گے۔ہم اتحادیوں جیسی ہی سوچ رکھتے ہیں۔اجلاس سے قبل تمام اتحادی وزیراعظم پر اعتماد کا اعلان بھی کر دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں 23 مارچ سے پہلے ہی سیاسی عدم استحکام ختم ہو جائے۔ پنجاب میں ایک انار سو بیمار والا حال ہے۔ہم سب ہی کو مطمئن کریں گے۔ علیم خان اور جہانگیر ترین کو پی ٹی آئی کا حصہ تصور کرتے ہیں۔ وہ وہی فیصلے کریں گے جو پی ٹی آئی کے حق میں ہوں گے۔ فوج کا کوئی معاملہ نہیں۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے فوج حکومت کا حصہ ہوتی ہے۔ موجودہ حالات صرف عدم اعتماد کی وجہ سے نہیں بلکہ اگلے الیکشن بھی قریب ہیں۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پوری قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ آج جنگی جہازوں کے بیڑے میں اضافہ ہوا ہے۔ آج ہم نے بھارت کے رافیل جہاز کی برتری کو بھی ختم کردیا۔

Related posts

این سی او سی نے عید الاضحی کے لیے گائیڈ لائن جاری کردی

ibrahim ibrahim

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں نیا پاکستان صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کردیا

Hassaan Akif

قبائلی عمائدین کی وزیراعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

Rauf ansari

Leave a Comment