لاہور: تحریک انصاف کے ناراض رہنما و سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ علیم خان کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات نہیں ہوئی۔
ترجمان میاں خالد محمود کا کہنا تھاکہ علیم خان کی لندن میں نوازشریف یا جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ علیم خان آج لندن سے پاکستان واپس آئیں گے۔علیم خان لندن بچوں سے ملنے گئے تھے۔
ترجمان میاں خالد محمود کا کہنا تھاکہ علیم خان واپس آکر اپنی سیاسی حکمت عملی سامنے لائیں گے۔
