کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی

کورونا کی پانچویں لہر، مثبت کیسز اور اموات میں خاطر خواہ کمی،گزشتہ روز چار سو سے زائد کیسز اور دو اموات رپورٹ ہوئیں۔کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد پندرہ لاکھ انیس ہزار ایک سو چوون ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 31 ہزار 201 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 462 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.48 فیصد رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 72 ہزار 042 ، پنجاب میں 5 لاکھ 03 ہزار 844 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 180 اور بلوچستان میں 35 ہزار 438 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار837، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 636 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 177 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 309 ہوگئی ہے۔کورونا کے 577 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 154 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک 14 لاکھ 70 ہزار 822 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More